TMC – From a Dream to a Recognized Community
دل کی گہرائیوں سے آپ سب کا شکریہ
ہما خالد | The Marriage Consultants by Huma Khalid
📧 ای میل: themarriageconsultantsint@gmail.com
📞 +92 324 5486519
یہ سفر آپ کے بغیر ممکن نہیں تھا
یہ سفر آپ سب کے بغیر ممکن نہیں تھا۔ آج تک کی ہر کامیابی، ہر پہچان اور ہر قدم — ہماری مشترکہ محنت، خلوص اور یقین کا نتیجہ ہے۔

آغازِ سفر — خواب سے حقیقت تک
پچیس ممبران — ہمارے پہلے معمار
دل سے شکریہ اُن ابتدائی 25 ممبران کا جنہوں نے اُس وقت اعتماد کیا جب ہمارے پاس صرف ایک ویژن تھا، ایک خواب تھا اور ایک جذبہ تھا۔
آپ نے بغیر سوال کیے ساتھ دیا، ایچ کے پریمیئم پورٹل کو جوائن کیا، اور اس سفر کے پہلے معمار بنے۔
پچاس ممبران — یقین سے کمیونٹی تک
اس کے بعد وہ 50 ممبران آئے جنہوں نے بلا جھجھک ساتھ دیا، ڈائریکٹری جوائن کی، اور صرف ایک یقین کے ساتھ کہا۔
“ہم ساتھ ہیں، ہم ایک ہیں، اور ہم یہ کمیونٹی ضرور بنائیں گے”
ایک دوسرے کا ساتھ دیتی ہے✔
اُٹھاتی ہے، سنبھالتی ہے✔
اور مل کر آگے بڑھاتی ہے✔
ایک آواز | ایک پہچان | ایک پلیٹ فارم | ایک تحریک
جو ہمیں عزت، اعتبار اور مقام دلاتی ہے۔
ہماری آج کی شناخت — ہماری اجتماعی جدوجہد اور کامیابی کا ثبوت ہے۔

نیا سفر — کہانیوں سے پہچان تک
ہم نے ایک نئے باب کا آغاز کیا۔
TMC Magazine اور TMC Blogs
جہاں ہماری کہانیاں سنائی جائیں⭐
تجربات سیکھے جائیں گے⭐
مسائل حل ہوں گے⭐
اور ہماری آواز دنیا تک پہنچے گی⭐
یہ پلیٹ فارم علم، آگاہی، اور تبدیلی کا ذریعہ بننے جا رہا ہے۔
یہ ایوارڈ — صرف ہماری کامیابی نہیں، ہماری پہچان ہے
یہ ایوارڈ صرف ایک ٹرافی یا اعزاز نہیں، بلکہ پوری کمیونٹی کی محنت، جدوجہد، اعتماد اور اخلاص کا جشن ہے۔
یہ وہ پہلا قدم ہے جو ہمیں دنیا کے سامنے بطور ایک منظم، معتبر اور پروفیشنل کمیونٹی متعارف کروا رہا ہے۔
یہ اختتام نہیں — یہ اصل آغاز ہے
ہم ساتھ ہیں، ہم آگے بڑھ رہے ہیں
اور اب دنیا ہمیں جانے گی، پہچانے گی اور مانے گی۔
ہما خالد
